10 نومبر 2013 - 20:30
افغانستان، علماء کونسل کے نائب سربراہ جاں بحق

افغانستان میں صوبہ قندھار کے علماء کونسل کے نائب سربراہ کو قتل کردیاگيا ہے۔

ابنا: قندھار علماء کونسل کے سربراہ مولوی عبیداللہ نے اعلان کیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے آج مولوی عطاء اللہ کے دفتر میں انہیں گولی مار کر قتل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مولوی عطاء اللہ مقامی ریڈیو کے بھی ذمہ دار تھے۔ ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

.......

/169